بی ایس او پر پابندی پاکستان کی جابرانہ پالیسیوں کا تسلسل ہے، رحیم بلوچ

0
510

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابقہ سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ رحیم بلوچ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان تمام بلوچ تنظیموں کے ساتھ ایک ہی جابرانہ پالیسی کے تحت برتائو کرتاہے بلالحاظ اس بات کے کہ ان کے مقاصد کیا ہیں اور ان کا طرز جدوجہد کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس آزاد ،ایک پر امن جمہوری طلباءتنظیم، پر پابندی پاکستان کے انہی ظالمانہ پالیسیوں کا مظہر ہے

واضح رہے کہ بلوچ طلبا تنظیم بی ایس او(آزاد) کو پاکستان نے 15مارچ 2013 کو خلاف قانون قرار دے کر کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

اس وقت فوج کے ہاتھوں بی ایس او کے سابق چیئرمین زاہد بلوچ، سابق وائس چیئرمین ذاکرمجید بلوچ، مرکزی انفارمیشن سیکریٹری شبیر بلوچ سمیت متعدد ارکان لاپتہ اور مرکزی رہنما رضا جہانگیر سمیت متعدد ارکان قتل کئے جاچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here