ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے کزن مرتضی زہری بازیاب، بھائی تاحال لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے کزن مرتضیٰ زہری بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے جبکہ بھائی شامیر زہری تا حال لاپتہ ہیں۔

مرتضیٰ زہری اورشامیر زہری رواں سال خضدار یونیورسٹی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بنے تھے۔

مرتضیٰ زہری اس سے قبل 2010 اور 2015 میں بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنے تھے تاہم رواں سال ایک بار پھر جبری گمشدگی کا نشانہ بننے کے بعد گذشتہ رات بازیاب ہوگئے۔

مرتضیٰ زہری اور شاہ میر زہری کے جبری گمشدگی کے خلاف طلباء تنظیموں اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چئرمین نصراللہ بلوچ نے مرتضی زہری کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے شاہ میر زہری و دیگر لاپتہ افراد کے بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment