شاپک میں پاکستانی فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، یو بی اے

0
193

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب کیچ شاپک میں کوہ بارگ پر قابض پاکستانی فوجی کیمپ پر بلوچ سرمچاروں نے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا اس حملے میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ سرمچار نکلنے میں کامیاب ہو کر اپنے محفوظ مقامات پر پہنچ گئے۔

مرید بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی آرمی نے شاپک بارگ کوہ پر یہ کیمپ 2014 کو چائینہ پاکستان سی پیک روٹ روڈ کی سیکورٹی اور بلوچ نسل کشی کیلئے طینعات کی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ ہم چائینہ اور دنیا کو یہ واضع پیغام دیتے ہیں کہ بلوچستان میں بلوچ کی منشاء اور رضا کے بغیر کوئی بھی پروجیکٹ کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

اسی طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here