کراچی پولیس نے نشہ کے عادی افراد کی بڑی تعداد حب میں چھوڑدیا

0
247

کراچی پولیس نے نشہ کے عادی افراد کی ایک بڑی کھیپ گاڑی میں بھر کر حب میں چھوڑ کر روانہ ہو گئی۔

مقامی پولیس کی طرف سے روک تھام کے اقدامات کے فقدان کی وجہ سے نشے کے عادی افراد میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیااور اسٹریٹ کرائمزبھی بڑھ گئے۔

اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ رات گئے کراچی پولیس کرسٹار اور ہیروئن کے عادی درجنوں افراد کو پولیس کی قیدی وین میں لوڈ کر کے حب شہر کے مختلف علاقوں میں چھوڑ کر واپس روانہ ہو گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ کراچی پولیس کی یہ پہلی واردات نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اسطرح کا عمل دہرایا جاچکا ہے۔

کراچی میں منشیات کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور سختی کے احکامات اور اسٹریٹ کرائمز کے تدارک کیلئے اعلیٰ پولیس افسران کی جانب سے سختی سے نمٹنے کے احکامات کے بعد کراچی کے مختلف تھانوں کے SHOsنے اپنی کرسیاں بچانے کیلئے اسطرح کا طریقہ اپنا لیا ہے اور آئے روز کراچی کے مختلف علاقوں سے جان لیوا نشہ کے عادی افراد جن میں خواتین اور خواجہ سرا بھی شامل ہیں کو پکڑ کر حب میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے کراچی سے بے دخل ہوکر حب پہنچنے والے نشیؤں کا کہنا ہے کہ انہیں کراچی کی نسبت حب میں پرُسکون ماحول ملا ہے یہاں پر منشیات کے اڈوں تک نہ صرف رسائی آسان ہے بلکہ کراچی میں فروخت ہونے والی منشیات کے تناسب سے یہاں پر ریٹ بھی کم ہیں۔

واضح رہے کہ حب شہرمیں نشے کے عادی افراد کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ہی چوری چکاری چھینا چھپٹی کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

نشے کے عادی افراد نے حب نالہ اور حب ندی پل کے قرب وجوار سمیت منشیات کے اڈوں کے اردگرد قائم نشہ پورا کرنے کے خصوصی انتظاما ت کے طور پر وہاں پرنہ صرف اپنے ٹھکانے قائم کر رکھے ہیں بلکہ حب شہر میں مختلف مقامات پر حکومت کی طرف سے مسافروں کے لئے قائم کی گئی انتظار گاہوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here