کیچ: الندور میں منشیات کیخلاف خواتین کا احتجاجی مظاہرہ وریلی

0
506

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ الندور میں منشیات کے خلاف خواتین احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے۔

خواتین نے بچوں اور دیگر افراد کے ہمراہ احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف راستوں سے گزری جبکہ اس دوران منشیات فروشی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے مردوں نے بھی کئی مرتبہ منشیات کیخلاف ریلی و مظاہروں کا انعقاد کیا لیکن انتظامیہ سمیت دیگر ادارے اس جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں آج ہم مجبوراً اپنے گھروں سے نکلے ہیں لہٰذا ڈی سی کیچ اور کمشنر مکران کو چاہیے کہ وہ منشیات کیخلاف اقدامات اٹھائیں اور ہماری نسل کو منشیات سے بچائیں۔

مظاہرے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ منشیات ایک ناسور ہے جس نے سماج کو تباہ کیا ہے منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات اٹھاکر نوجوان نسل اور ہمارے بچوں کو اس ناسور کی جانب گامزن ہونے سے روکا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here