گوادر ٹو تربت مین شاہراہ پر گاڈی حادثے کا شکار،عوام نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا

0
312

تربت ٹو گوادر مین شاہراہ پر پالاڈو کلانچ کے ایریا میں کسٹم اہلکاروں کی وجہ سے چھوٹی گاڈی حادثے کا شکار ہوگئی۔

ردعمل پرپیک اپ گاڑی مالکان نے کسٹم گوادر کے اہلکاروں کو گھیر لیااور گاڑیاں کھڑی کیں اور احتجاجاًروڈ بلاک کرکے آمد رفت کیلئیبند کردیا۔

مقامی میڈیا ”پسنی نیوز“ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبربریک کی ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ لگے نجی گاڈیوں میں سوار کسٹم گوادر کے اہلکار چھوٹی گاڑیوں کو زبردستی روک کر اُن سے بتھہ وصول کرتے ہیں۔

چھوٹی گاڑی والوں کے مطابق جب تک کسٹم گوادر کے اعلیٰ حکام آکر معاملہ صاف نہیں کرتے وہ اسی طرح مین شاہراہ پر کھڑے ہوکر احتجاج کرینگے۔

اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد عارف زرکون کی پیک اپ گاڑی مالکان کے احتجاجی مظاہرین سے ملاقات اور مذاکرات کے بعدگوادر ٹو تربت مین شاہراہ کو کھول دیا گیا۔

مظاہرین کے مطالبات میں پیک اپ گاڈی کے نقصانات کا ازالہ،پیک اپ گاڑی سے 2000 لیٹر تیل پر ٹیکس کی چھوٹ اورتربت سے ایرانی بارڈر کیلئے رجسٹریشن کے عمل میں پسماندہ علاقہ کلانچ کو بھی شامل کرنا شامل تھا۔

واضح رہے کہ کسٹم اہلکار بغیر سرکاری گاڈی کے ڈیزل بردار گاڑیوں کے تعاقب کرتے وقت پیک اپ گاڈی حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔جس کے بعد پیک اپ گاڈی مالکان نے اس غیر قانونی عمل کے خلاف احتجاجاً گوادر ٹو تربت مین شاہراہ کوبلاک کردیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here