ڈیرہ مراد جمالی میں زمین کے تنازع پر تصادم،2 افراد ہلاک

0
268

ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے حاجی شھر بالاناڑی کچھی میں گوٹھ ٹکری مھر اللہ خان میں دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی ہلاک اور چھ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں عبدالرحیم ولد نبی بخش گرانی اور عبدالکریم ولد نبی بخش گرانی ہلاک جبکہ مھر اللہ خان گرانی، نبی بخش گرانی، نصیب اللہ گرانی، محمد افضل گرانی، وحید احمد گرانی اور حفیظ اللہ گرانی زخمی ہوئے ہیں جن میں تین حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سبی منتقل کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here