گوادر سے ماہیگیر رہنما یونس انور، کیچ سے نورخان بلوچ جبری لاپتہ

0
403

گوادر سے ماہیگیر رہنما یونس انوراور کیچ سے نورخان بلوچ نامی 2افراد کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے بندوق کے نوک پرگرفتاری کے بعد جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔

گوادر سے ہمارے ذرائع کے مطابق ماہی گیر اتحاد کے رہنمایونس انور کو جمعہ کے روز ماہی گیر اتحاد کے کارکنان کے درمیان پاکستانی فوجی اہلکاروں نے بندوق کے زورپر ماورائے قانون گرفتار کرنے کے بعد جبری لاپتہ کیا۔

ماہی گیر اتحاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماہی گیر اتحاد کے جنرل سیکریٹری یونس انور کی جبری گمشدگی کے خلاف آج صبح 11 بجے پدی زر شیڈ پر پریس کانفرنس کیا جائے گا جس میں یونس انور کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز گوادر سے شعیب عزت نامی نوجوان کو بھی پاکستانی فوجی اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کیا تھا۔

شعیب شہید قیوم کامریڈ اور بی این ایم کے سینئر ممبر شرحسن بلوچ کے بھانجے ہیں جبکہ ان کے مرحوم والد پولیس کے ملازم تھے۔

ادھر ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گذشتہ روز27 اگست 2021 کی شام کو شاپک کے رہائشی نورخان بلوچ کو بھی پاکستانی فوجی اہلکاروں نے جبری لاپتہ کیا ہے۔

نورخان کو گذشتہ سال بھی پاکستانی فوجی اہلکاروں نے کئی مہینے تک جبری لاپتہ رکھا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here