ہندو جنرل پنچائت گوادر کی جانب سے رحیم یار خان میں مندر جلانے اور اس میں توڑ پھوڑ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں ہندو مذہب کے ماننے والوں کے علاوہ دیگر افراد نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تمام مذاہب کا احترام یقینی بنایا جائے اور مندر کی بے حرمتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
انھوں نے کہا پاکستان میں ہندو عبادت گاہوں پر مسلسل حملے کیے جارہے ہیں، ان کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کی ہے، حکومت انھیں تحفظ فراہم کرئے۔