ایران سے بحری جہاز سے 44 ملین لیٹر پٹرول وینزویلا منتقل ہونیکا انکشاف

0
328

سمندری ٹریفک سے باخبر رہنے والی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے خفیہ طور پر ایک مال بردار بحری جہاز کے ذریعے 44 ملین لیٹر پٹرول وینز ویلا کو فراہم کیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق 10 فروری کو ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن نے ایک ملین بیرل سے زیادہ ایرانی ایندھن ضبط کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زادہ نے تیل ضبط کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ امریکا کی نئی انتظامیہ اس طرح کی قزاقی کارروائیوں کا ارتکاب کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنی پٹرولیم مصنوعات اور دیگر مصنوعات کی آمد وترسیل کو قذاقی کی کارروائیوں سے بچانے کے لیے کوئی ٹھوس حل تلاش کرنا ہوگا۔

یہ ضبطیاں واشنگٹن کی جانب سے تہران پر اس کے جوہری پروگرام اور امریکا کی جانب سے متعدد ایرانی گروپوں کو دہشت گرد قرار دینےکے بعد ان پر عائد سخت اقتصادی پابندیوں کا ایک حصہ ہیں۔

پچھلے سال ایک نئے نقطہ نظر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شہری ضبطی کے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے تقریبا 12 لاکھ بیرل پٹرول ضبط کیا۔امریکی حکام نے کہا تھا کہ یہ پٹرول چار ٹینکروں پر لاد کر ایران سے وینزویلا بھیجا گیا تھا۔

ضبط شدہ ایرانی تیل امریکی جہازوں میں منتقل کرکے اسے امریکا لے جایا گیا۔ ایک ہی وقت میں امریکا کے ہاتھوں ضبط ہونے والی ایرانی پٹرول کی یہ سب سے بڑی مقدار ہے۔

محکمہ انصاف کے ترجمان مارک ریمونڈی نے رواں ہفتے رائٹرز کو بتایا تھا کہ قبضے میں لیا گیا ایرانی تیل فروخت کردیا گیا ہے۔

اگرچہ امریکی حکام نے ایرانی تیل سے حاصل ہونے والی آمدن کے بارے میں نہیں بتایا مگر یہ ممکن ہے کہ یورپی پٹرول کی معیاری قیمتوں کے مطابق امریکا نے ایرانی تیل سے دسیوں?ملین ڈالر کمائے ہوں گے۔

ایران نے تیل ضبط کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘بحری قذاقی’ قرار دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here