وادی مشکے: فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

0
305


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے وادی مشکے میں پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات9 بجے مشکے تنک میں قائم پاکستانی آرمی کی چوکی پر سرمچاروں نے پہلے اسنائپر سے حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا اور اسکے بعد چوکی کو دوسرے خودکار ہتھیاروں اور راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا۔ اس سے چوکی میں موجود متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here