بانک کریمہ بلوچ کا قتل انتہائی افسوسناک ہے، ایچ آر سی پی تربت

0
249

ایچ آر سی پی ریجنل آفس، تربت مکران کے دفتر واقع تربت سے ایک پریس ریلیز کے زریعے بی ایس او آزاد کے سابقہ چئیر پر سن اور سر گرم سیاسی رہنما محترمہ کریمہ بلوچ کے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں قتل کے واقعے کو انتہائی افسوسناک، دردناک، المناک، غیر قانونی، غیر آئینی، غیر اخلاقی، غیر انسانی اور وحشیانہ عمل قرار دے کر اس کی شدید مذمت کی گئی ہے

بیان میں قاتلوں کو جلداز جلد گرفتار کر کے ان کے جرائم کے مطابق قرارِ واقی سزائیں دینے کا پْرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہر انسان اور ہر شہری کے بعض بنیادی انسانی حقوق ہوتے ہیں، جن میں حقِ زندگی، حقِ سیاست، حقِ نظریہ، حقِ اظہارِ خیال اور بہت سارے دیگر حقوق شامل ہیں۔ جن میں سے حقِ زندگی سب سے بڑا بنیادی انسانی حق ہے، جبکہ کریمہ بلوچ کے قتل کے اس واقعہ کے نتیجے میں ان کیحقِ زندگی سمیت تمام بنیادی انسانی حقوق پامال کر دیے گئے ہیں جس سے انسانی حقوق کے عالمی منشور، اقوامِ متحدہ کے چارٹر، کینیڈا کے آئین اور پاکستان کے آئین سمیت تمام ملکی اور عالمی دستاویزات کی شدید خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ لہٰذا اقوامِ متحدہ، یورپی یونین، کینیڈا کی حکومت، پاکستانی حکومت اور جملہ دیگر متعلقہ ملکی اور عالمی اداروں سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کروائیں اور مجرموں کو گرفتار کرواکر قرارِ واقعی سزائیں دلوائیں تاکہ آئندہ جرائم پیشہ طاقتیں اس قسم کے جرائم کے ارتکاب سے گریز کریں اور ارتکاب کرنے سے پہلے انہیں سو بار سوچنا پڑے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here