کولواہ اور گچک میں فوجی آپریشن جاری، 16لاپتہ افراد کی شناخت ہو گئی

0
445

کولواہ اور گچک میں پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے، کولواہ فورسزہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد میں سے 16 کی شناخت ہو گئی ہے۔

گچک کے پہاڑی علاقوں دم الی،جوری،سیلاری،سہلکلاٹیاری، سنگری،گنی،پینکلانچ،لوہڑی اعظو زیارت اور آس پاس کے علاقوں میں پاکستانی فوج کا زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے۔مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں منگل کی صبح جنگی ہیلی کاپٹروں نے نیچی پروازیں کیں،جبکہ باز جگہوں پر ہیلی کاپٹروں نے شیلئنگ بھی کی ہے۔ان علاقوں میں خانہ بدوش صدیوں سے آباد ہیں۔دو ماہ قبل ہونے والے فوجی آپریشن شیلئنگ میں لوگوں کے علاوہ مال مویشی بھی مارے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ ان ندی نالوں کی پانیوں میں فوج نے زہر ڈالی تھی جس کے نتیجے میں جنگلی حیوان کافی تعداد میں مر گئے تھے۔

کولواہ، گچک اور گردنواح میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔ فوجی آپریشن کا آغاز آج صبح کیا گیا، دوران آپریشن مختلف علاقوں میں مواصلاتی نظام کو بند کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کولواہ گوریچانی بند کے پہاڑی علاقوں مادگ، گٹیں مادگ، جکیِ کور اور ہیرونکِ کلگ میں دوران آپریشن فورسز نے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور 16 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ ان کے مال مویشیوں کو قبضے میں لیا گیا۔

لاپتہ افراد کی شناخت لیمبو ولد دوستین، اللہ داد ولد خالق، دلجان ولد مدد، رکّو ولد مدد، واھگ ولد مدد، بخشو ولد غمانی، حیدر ولد غلام محمد، بشیر ولد کریم داد، دین محمد ولد رحمت، حمل ولد بشیر، پیر بخش ولد مولا بخش، چارو ولد حیدر، رشید ولد حیدر، غمانی ولد گاجیان، امام ولد گاجیان اور شوکت ولد تلاہو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اسی طرح پنجگور کے علاقے گچک میں فورسز نے آمد و رفت کے راستوں پر ناکہ بندی کرکے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ علاقے میں مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث تاحال جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here