ٹوبہ، سولیر میں فوجی آپریشن جاری

0
322

ضلع واشک کے علاقہ ٹوبہ پشتکو، مشکے کے علاقہ سولیر میں فوجی آپریشن جاری ہے۔

جبکہ مشکے تنک سے بھی پاکستانی فوج مذکورہ علاقوں میں داخل ہوچکی ہے،اطلاعات ہیں کہ گچک اور راحت سے فوجی دستے ان علاقوں کی جانب نکل چکے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق صبح سویرے ہی سے جاسوس جہاز گچک سمیت ٹوبہ،پشتکو،سکن،سولیر سمیت تمام پہاڑی علاقوں میں نیچی پرواز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دس دن قبل ان علاقوں کے زمیندار کاشت کاروں سمیت خانہ بدوشوں کو گچک میں قائم فوجی کیمپ کے اہلکاروں نے علاقہ چھوڑنے کی دھمکی دی تھی، اور درمحمد سمیت ان کے بیوی بچوں کو بھی اس بنیاد پر قید کیاگیاہے تمام علاقہ مکین گچک فوجی کیمپ کے نزدیک اپنے گھر بسائیں،بصورت دیگر وہاں موجود ٹیوب ویل کو بند کر دیا جائے گا۔جغرافیائی لحاظ سے بھی ٹوبہ پشتکو،سولیر ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔مگر انھیں ووٹ کی حصولی اور عوام کو پریشان کرنے کی خاطر انتظامی حوالے سے مشکے یا گچک میں شامل ہونے بجائے تین
اضلاع یعنی ضلع واشک،ضلع پنجگور اور ضلع آوارن میں تقسیم کیا گیا ہے۔

موجودہ آپریشن حوالے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here