بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میںبلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے پاکستان کی جشن آزادی 14 اگست کے تقریبات پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
گذشتہ شب کوئٹہ میں 14 اگست تقریبات پر حملوں اور فائرنگ سے مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔
ا س سے قبل کوئٹہ میں لیاقت بازار میں واقع چائنہ مارکیٹ میں پاکستانی پرم فروخت کرنے والی ایک اسٹال پر بم ہوا جس سے ایک شخص ہلاک ہواتھا۔
کوئٹہ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم سمت سے راکٹ لانچر سے داغے جانے والے دستی بم جوائنٹ روڈ کلی دیبہ میں ایک کار پارکنگ میں اور دو بم گھروں میں گر کر پھٹ گئے۔
ان بم حملے سے ماں اور بیٹا ہلاک ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ممکنہ طور پر ہدف ایوب اسٹیڈیم تھا جہاں 14 اگست کی تقریب جاری تھی۔
پولیس کے مطابق ایوب اسٹیڈیم کی جانب گرنیڈ لانچر کی مدد سے تین دستی بم پھینکے گئے تاہم وہ اسٹیڈیم سے دور گرے، دستی بم دو گھروں اور ایک نجی پارکنگ میں گرے جس کے باعث خاتون سمیت دو افراد ہلاک ، جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
ہلاک شخص کی لاش سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔