ایران کے بارے میں جلد فیصلہ کریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ آیا ایران کے خلاف مزید اقدامات کیے جائیں یا کسی ممکنہ معاہدے کی توثیق کی جائے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’ایران جن تجاویز پر غور کر رہا ہے، ان کی تفصیلات اہم نہیں ہیں کیونکہ ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ تہران واشنگٹن کی منظوری کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھائے گا۔

بی بی سی عربی کے مطابق ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ’ایران کی باقیات کو تباہ کیا جائے، تاہم مجھے ایسا کرنا پڑ سکتا ہے‘۔

ٹرمپ ککے دعوے کے مطابق امریکہ نے سات ماہ قبل ایران میں اپنی مداخلت شروع ہونے کے بعد سے ان تمام معاملات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے جن پر وہ کنٹرول کرنا چاہتا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ’آپ کو جلد ہی معلوم ہو جائے گا کہ ہم ایران کے بارے میں کیا فیصلہ کریں گے۔‘

Share This Article