جعفرآباد میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار کے قریب پولیس تھانہ حفیظ اباد جمالی کی حدود گوٹھ لطیف میں شاہ محمد نامی شخص نے مبینہ طورپر غیرت کے نام پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی بیوی ( ع ) اور ان کے مبینہ آشنا امیر بخش کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا ۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشش تیز کردی۔

Share This Article