قلعہ عبداللہ: مغوی نوجوان کی بازیابی کے بعد دھرنا ختم، کوئٹہ چمن شاہراہ بحال

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ کے مئی زئی اڈہ احتجاجی دھرنا مطالبات حل ہونے کی یقین دہانی اور مغوی نوجوان کی بازیابی کے بعد دھرنا کمیٹی نے لاشوں کے ہمراہ چھ روز سے جاری اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔اور کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک بحال ہوگئی۔

اس موقع پر دھرنا کمیٹی کے سربراہ حاجی کلیم اللہ کاکڑ نے اپنے خطاب میں علاقے کی صورتحال کے حوالے سے اہم باتیں کی اور اصل حقائق پیش کئے اور سرکار کو دھرنا کمیٹی کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرانے کا مطالبہ کیا۔جو ڈپٹی کمشنر نے بھرپور یقین دہانی کرائی۔

آخر میں اجتماعی فیصلے کے بعد دھرنا ختم کرنے ک اعلان کردیا گیا اور واقعے میں ہلاک ہونے والے والد اور بیٹے کی لاشیں دفنانے کیلئے اپنے آبائی گاؤں کے جانے کیلئے روانہ کردئیے گئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع قلعہ عبداللہ نوجوان کی بازیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے جرگے کے سربراہ مولوی مفتی غلام حیدر صاحب دیگر قبائلی سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھے۔

Share This Article