بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5548 دن ہوگئے۔
بی ایس او کے کارکنان کی بڑی تعداد نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔
وی بی ایم پی وائس چیئر مین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ اقوام عالم کی تاریخ کا اگر بغور مطالعہ کیا جائے تو ایسی بے شمار واقعات مل جائینگی جو نہ تاریخ کا اہم جزبن گئے ہیں۔ بلکہ ان واقعات نے انسانی زندگیوں پر بھی گہرے اثرات مرتب کیئے ۔قومیں تاریخ میں ہونے والی تبدیلیوں یا اُن تبدیلیوں کے خلاف ایک جدجہد کی بدولت ہی وجود پاتے ہیں۔ حالات کبھی شعور سے بالا تر خود تبدیل ہوتے ہیں ۔ جیسے طوفان ہو و یا زلزلہ وغیرہ ہے جس قومیں حیوانوں کی طرح ان تبدیلیوں کا شکار بن کر نیست و نابود ہو جاتے ہیں۔
لیکن باہمت قومیں ان تبدیلیوں کا مقابلہ کر کے سرخرو ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح انسان اپنی حرص اور لالچ کی بنیاد پر دوسرے انسانوں کو ان کی حقوق سے محروم کر کے حالات کو اپنے حق میں تبدیل کر کے اپنے جیسے انسانوں کو پسماندگی کی اندھیروں میں دھکیلتی ہیں۔ اور اسی طرح قو میں ایسی حالات میں غلام بن جاتے ہیں۔ اگر مقبوضہ قومیں یا انسان اسی طرح بے حسی کا شکار رئیں تو دنیا کی تاریخ میں بٹ جاتے ہیں۔
ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچ ایک قوم ہے جو اپنے خط زمین کی وجہ سے ہمیشہ دنیا کی نظروں میں رہا ہے لیکن بہادر قوم ہونے کی بنا پر قبضہ گیروں کی ترتیب دی ہوئی حالات کے خلاف جہد مسلسل کا حصہ رہا ہے اور جدوجہد کے اس دوران کئی جگہیں اور کئی لمات ممتاز حیثیت اختیار کر گئے لیکن ہم صرف اگست کا ذکر یں گے جس کی بلوچ قومی جہد میں ایک ممتاز حیثیت ہے ۔
یہی وہ واحد مہینہ ہے جس کی بدولت بلوچ تحریک اور بلوچ قوم کے لیے بیک وقت غم اور خوشی کا امتزاج لیکر آتا ہے غم اس لیے کہ اس مہینے میں بلوچ نے اپنی ہزاروں فرزندوں کو اس دھرتی کی راہ میں گنوادیا جبکہ خوشی اس بات کی کہ بلوچ فرزندان کی عظیم قربانیوں نے بلوچ تحریک کو قوت فراہم کر کے اسے عالمی سطح پر پذیرائی دلا کر منزل کے قریب تر کر دیا ہے ۔ یہ مہینہ اسی لیے اہم ہے ۔