جوبائیڈن کیساتھ امن کے میدان میں مزید گہرے تعلقات قائم ہونگے، اشرف غنی

0
248

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جوبائیڈن کو امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کابل اور واشنگٹن کے مابین انسداد دہشت گردی اور امن کے میدان میں مزید گہرے تعلقات استوار ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق اشرف غنی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘افغانستان کثیر الجہتی اسٹریٹجک شراکت داری کو جاری رکھنے کا منتظر ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘جس میں دہشت گردی کے خاتمے اور افغانستان میں امن لانا شامل ہے’۔

واضح رہے کہ افغانستان میں جوبائیڈن کی کامیابی پر عام شہریوں نے بھی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 29 فروری کو طالبان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس میں مئی 2021 تک تمام امریکی افواج کو افغانستان سے انخلا کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

کابل میں گارمنٹس بیچنے والے محمد داو¿د نے کہا کہ جبائیڈن بھی جنگ کو ختم کردیں گے لیکن وہ ٹرمپ کی طرح جلدی بازی نہیں کریں گے وہ جنگ کو ایک ذمہ دار انجام تک پہنچانا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو سست کردیں گے اور کچھ فوجیں یہاں رہیں گے جو خوشخبری ہے۔

افغانستان میں امریکی یونیورسٹی کے ایک لیکچرر تیمور شرن نے ٹوئٹر پر کہا کہ جوبائیڈن آنے والی انتظامیہ کا امن مذاکرات کے لیے ‘زیادہ روادار’ انداز ہوگا کیونکہ واشنگٹن کا طالبان کے ساتھ معاہدہ ‘خوفناک’ تھا اور اس سے حکومت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا تھا۔

کابل میں یونیورسٹی کے ایک طالب علم احمد جاوید نے کہا کہ جوبائیڈن کا صدر منتخب ہونا افغانستان کے لیے خوشخبری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘مجھے لگتا ہے کہ وہ ٹرمپ کی طرف سے کی گئی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے اور امریکا اور طالبان معاہدے پر نظر ثانی کریں گے اور پھر کسی طرح سے کچھ فوجیں افغانستان میں رکھیں گے’۔

جو بائیڈن کے صدر اور کمالا ہیرس کے ملک کی پہلی خاتون نائب صدر بننے کے اعلان کے بعد جہاں امریکا بھر کی سڑکوں پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد جشن مناتی دکھائی دی وہیں جو بائیڈن کے امریکا کے 46ویں صدر کے انتخاب کے اعلان کے بعد امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے میزبان وان جونز نشریات کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتیجے کا اعلان 4 روز کے انتظار کے بعد گزشتہ رات کیا گیا تھا جس کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے جو بائیڈن، ری پبلکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر اب آئندہ 4 برس تک امریکا پر حکمرانی کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here