تربت کے گروک ندی سے 3 نعشیں اور ایک زخمی برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے گروک ندی سے تین افراد کی لاشیں اور ایک زخمی شخص برآمدہواہے ۔

کہا جارہا ہے کہ تربت پرلیس نے گروک ندی سے تین لاشیں اور ایک زخمی برآمد کی ہے جو افغان مہاجرین کی ہیں جنہیں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔

جوسک پولیس تھانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں تین دن پرانی ہیں۔ لاشوں کی شناخت افغان باشندے سلیم ولد اکبر خان، شیر آغاخان ولد ڈھٹا خان، نجیب الدین ولد وزیر کے نام سے جبکہ زخمی افغان باشندے کی شناخت عزیز ولد محمد جان کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ کی محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article