ڈیرہ بگٹی: مسلح افراد کا گاڑی پر حملہ، 6 ایف سی اہلکار اور سویلین ڈرائیور ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں عنایت شاہ زیارت پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فرنٹیر کور (ایف سی) کے 6 اہلکار اور ایک عام شہری ڈرائیور ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکار ایک سویلین گاڑی میں ڈیرہ بگٹی سے کشمور کی طرف جا رہے تھے کہ عنایت شاہ زیارت پل کے قریب پہنچنے پر مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے واقعے میں گاڑی میں سوار تمام 6 ایف سی اہلکار اور ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

واقعے کی مزید تفصیلات اور ذمہ داری سے متعلق معلومات کا انتظار ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article