وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کو 6372 دن مکمل، غلام حیدر کرد کے اہل خانہ کی شرکت

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ کو 6372 دن مکمل ہوگئے۔

اس موقع پر غلام حیدر کرد کے اہل خانہ نے احتجاجی کیمپ میں شرکت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ غلام حیدر کرد کو 12 مارچ کو مشرقی بائی پاس کوئٹہ سے سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا، جس کے بعد سے آج تک ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی۔

اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ غلام حیدر کرد کے بارے میں معلومات فراہم کرکے ان کی بازیابی یقینی بنائی جائے۔

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے مطالبہ کیا کہ غلام حیدر کرد سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے ان کے خاندانوں کو جاری اذیت اور بے یقینی سے نجات دلائی جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article