بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے الندور میں رفیق نامی شخص کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچر سے حملہ کرنے کے ساتھ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں سردار یحییٰ ولد حاجی حسن، سکنہ پروم پنجگور اور عائشہ بنت لعل محمد ہلاک ہوگئے، جب کہ شہیک ولد نور اللہ اور شہاب ولد صغیر، سکنہ الندور زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک واقعہ کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔