بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی اور نوشکی میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈیرہ مراد جمالی میںنا معلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔
نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب ڈیرہ مراد جمالی تھانہ بابا کوٹ کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوریز اور عرض محمد کو قتل جبکہ پنھل کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔
نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔
مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
دوسری جانب نوشکی میں کلی شریف خان کے قریب کلی صاحبزادہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کی مطابق اتوار کی شب نوشکی سے مغرب کی جانب کلی شریف خان کے قریب صاحبزادہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سعداللہ ولد محمد علی قوم مینگل ہلاک ہوگیا جن کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا۔
پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔