وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری، غلام حیدر کرد کا کیس متعلقہ اداروں کو فراہم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے زیرِ اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ 6370ویں روز بھی جاری رہا۔

مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ رواں سال 12 مارچ کو مشرقی بائی پاس کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے غلام حیدر کرد ولد جمعہ خان کا کیس کمیشن آف انکوائری آن انفورسڈ ڈس اپیرنسز کے ہیڈ آفس اسلام آباد، محکمہ داخلہ بلوچستان اور کمیشن بلوچستان چیپٹر کے ڈپٹی رجسٹرار کو فراہم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ادارے غلام حیدر کرد سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے اور لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article