پاکستانی فوج کا سرحدی جھڑپ میں متعدد افغان طالبان کی ہلاکتوں کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فوج نے بلوچستان افغانستان سرحد پر سرحدی جھڑپ میں متعدد افغان طالبان کی ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے۔

سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

فورسز کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور فائرنگ کی کوشش پر بروقت جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article