ضلع کیچ: کلاتک میں فائرنگ سے سندھ سے تعلق رکھنے والے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت کے قریب کلاتک کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 غیر مقامی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ذرائع سے حاصل ہونے والی اپ ڈیٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت صدام ولد عبدالحق رند اور ظہیر ولد کبیر علی کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کا تعلق صوبہ سندھ سے بتایا جاتا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد مقامی پولیس اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

تاہم، فائرنگ کی اس اہم واردات کے محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے ہیں اور نہ ہی کسی گروپ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article