بی ایل ایف کی خواتین یونٹ "کریمہ آرمڈ اسالٹ ڈویژن” (کاڈ) تشکیل ، پہلی کارروائی میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کی آزادی کے لئے سرگرم و متحرک مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف) نے اپنی خواتین یونٹ "کریمہ آرمڈ اسالٹ ڈویژن” (کاڈ) تشکیل دیدی ہے ،پہلی کارروائی میں متعدد دشمن فوجی اہلکار ہلاک کردیئے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے نو تشکیل شدہ فیمیل یونٹ کریمہ آرمڈ اسالٹ ڈویژن (کاڈ) کی تربت کے علاقے جوسک میں پہلی کارروائی میں متعدد فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ ادری قبول کرلی۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ کے نو تشکیل شدہ فیمیل یونٹ کریمہ آرمڈ اسالٹ ڈویژن کے سرمچاروں نے تربت کے قریب جوسک کے مقام پر سی پیک (CPEC) شاہراہ پر گھات لگا کر قابض پاکستانی فوج کی ایکشن ٹاسک فورس کے قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ہمہ جہت حملے کے نتیجے میں قابض فوج کے متعدد اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور زخمی ہو گئے، جبکہ ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ پیش رفت اور کارروائی کریمہ آرمڈ اسالٹ ڈویژن کی انجام دی جانے والی پہلی عسکری پیش قدمی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس کامیاب کارروائی، دشمن کے جانی و مالی نقصانات اور کاڈ (کاڈ) کے عسکری اہداف سے متعلق تفصیلی بیان جلد ذرائع ابلاغ کے لئے شائع کیا جائے گا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article