وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6366ویں روز میں داخل، لاپتہ عبدالصمد کے والد کی شرکت

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ 6366ویں روز میں داخل ہوگیا۔

احتجاجی کیمپ میں لاپتہ قاری عبدالصمد کے والد غلام رسول محمد حسنی نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا قاری عبدالصمد، جو ایک پرائیویٹ ٹیچر تھا، 15 سال قبل گاہی خان چوک کوئٹہ سے لاپتہ ہوا۔ اس کی بازیابی کے لیے کیس کیا اور اعلیٰ حکام سے بھی رابطہ کیا، تاہم وہ تاحال لاپتہ ہے، جس کے باعث خاندان شدید کرب اور اذیت میں مبتلا ہے۔

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے غلام رسول محمد حسنی کو یقین دہانی کرائی کہ تنظیمی سطح پر قاری عبدالصمد کا کیس متعلقہ اداروں کے سامنے اٹھایا جائے گا اور ان کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاری عبدالصمد سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو ان کے پیاروں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article