کچھی میں فائرنگ سے نو روز خان بنگل زئی سمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کچھی (بولان) کے علاقے مشکاف میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق مشکاف کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے دو افراد پر اچانک فائرنگ کر دی۔

ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت نو روز خان ولد شاہل خان بنگل زئی کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقتولین کسی کام کی غرض سے وہاں گئے ہوئے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے فوری بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کے پیچھے کارفرما محرکات اور وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

انتظامیہ اور پولیس کی ٹیموں نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article