کوئٹہ میں فائرنگ،ایک شخص قتل،ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں دو مختلف واقعات میں سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ایک شخص قتل کردیا جبکہ میاں غنڈی میں ایرانی تیل کی گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک شخص جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر واقع گرین ٹاؤن کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت غلام سرور ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

فائرنگ کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں اتوار کے روز ایرانی تیل سے لدی موٹر سائیکل اور ایک مال بردار گاڑی کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس کے مطابق آگ کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہو گیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا اور واقعے کی مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article