پنجگور سے 5 نعشیں برآمد،پاکستانی فوج کا 4 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔جبکہ پاکستانی فوج نے اسی علاقے میں 4 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو سے 5 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تمام لاشوں کو شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے ہلاک افراد کی شناخت کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی فورسز نے گوارگو کے اسی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران 4 بلوچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس واقعے سے قبل ضلع کچھی (بولان) میں بھی ایک اور بلوچ مسلح شخص کی لاش کی تصاویر سامنے آئی تھیں، جس کے بعد مقامی حلقوں اور حقوقِ انسانی کی تنظیموں کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ فورسز ان واقعات کو مبینہ مقابلوں کا رنگ دے کر ماضی سے حراست میں لیے گئے لاپتہ افراد کو نشانہ بنا رہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article