خیبر پختونخوا میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے میں 6 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے میں6 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

پاکستان کی فوج کا کہنا ہے کہ 15 سے 17 ستمبر کے دوران خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں میں عسکریت پسند گروہ کے 10 ارکان ہلاک مارے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر حملے میں 6 اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک کارروائی کی۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں عسکریت پسند گروہ کے6 ارکان ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ہنگو میں ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران مزید چار عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ 17 ستمبر کو سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے کے قریب دیسی ساختہ بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article