پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ 3 افراد کی لاشیں گوادر سے برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے کلدان سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ 3 بلوچ نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔

لاشوں کی شناخت احسان ولد محمد حسن، نادل بلوچ ولد محمد نعیم اور حسن ولد رفیق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

برآمد ہونے والی لاشوں میں سے احسان بلوچ، سکنہ جیونی، کو رواں سال 22 جنوری کو بھائی بالاچ حسن کے ساتھ پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

جبکہ نادل بلوچ، گوادر کے رہائشی ہیں اور رواں سال 19 اپریل کو جبری طور پر لاپتہ ہوئے تھے۔ تیسرے شخص کی لاش کی شناخت حسن رفیق، سکنہ تربت، کے طور پر ہوئی ہے۔

حالیہ عرصے کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع سے متعدد لاشیں ملنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں بعض کی شناخت پہلے سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کے طور پر ہوئی ہے۔

ان واقعات پر مقامی و عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جبری طور پر لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کرے اور انہیں منصفانہ ٹرائل کا موقع فراہم کرے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article