کوئٹہ میں پولیس اہلکار قتل ، چاغی میں گولی لگی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سریاب میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ چاغی میں نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمدہوئی ہے جسے ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے سریاب کے علاقے خلجی کالونی علی زئی اسٹریٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد عباس ولد نامدار خان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان کی تلاش اور مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

ہلاک پولیس اہلکار کا تعلق قوم قبیلے سے اور رہائش خلجی کالونی میں تھی۔

واقعے کے بعد پولیس حکام نے علاقے میں سکیورٹی اقدامات مزید موثر بنانے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔

دوسری جانب چاغی میں نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ چاغی کی حدود میں نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مقتول کی جیب سے شناختی کارڈ ملا ہے، جس پر نام محمد یونس ولد محمد قاسم تحصیل منگچر ضلع قلات درج ہے۔

پولیس نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article