تربت میں فائرنگ اور بولان میں ٹریفک حادثے میں  2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ ،تربت اور بولان میں فائرنگ اور سڑک کے حادثے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت کے قریب کلاتک کے علاقے ‘ڈبک’ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

ہلاک ہونے والے کی شناخت عابد ولد عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب بولان میں قومی شاہراہ پر کولپور کے قریب موٹر سائیکل پر تیل سپلائی کرنے والا شخص توازن بگڑنے کی وجہ سے گاڑی سے گر کر ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت نیاز احمد ولد عطر خان ( شاہوانی، ساکن سریاب مل، کوئٹہ) کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے دونوں واقعات کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر کے مزید قانونی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article