گوادرسے نامعلوم شخص کی نعش برآمد، گڈانی سے کشتی حادثے میں لاپتہ 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے گوادرسے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ گڈانی سے کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والے 2افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

گڈانی حبکو کنڈ کے مقام پر کشتی الٹنے کے حادثے میں لاپتا دونوں افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ساسولی فاؤنڈیشن اور ایدھی فاؤڈیشن کے رضاکاروں کے ریسکیو ٹیموں اور غوطہ خوروں اور مقامی افراد کی جانب سے جاری سرچ آپریشن کے دوران آج صبح دونوں لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

دوسری جانب گوادر کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوادر کے علاقے فقیر کالونی سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article