بارکھان میں ایک شخص قتل، چھتر میں مسلح افراد کا حملہ، ایک شخص زخمی ،ایک اغواء

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے بارکھان کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ چھتر میں تعمیراتی کام کے دوران مسلح افرادنے حملے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ر زخمی جبکہ دوسر ے کو اغواء کرلیا گیا۔

بارکھان کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

نعش ہسپتال منتقل کردی گئی ۔

پولیس کے مطابق بارکھان کے علاقے رکھنی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔

نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت ابراہیم سکنہ بغاؤ دامان کے نام سے کی گئی۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی کے چھتر کے علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران مسلح افراد کے حملے و فائرنگ سے ایک مزدور زخمی ہوگیا جبکہ دوسر ے کو اغواء کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس تھانہ چھتر کی حدود ربی جکھرانی پل کے قریب دوران تعمیراتی کام کے دوران نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کا حملہ ایک مزدور فائرنگ سے زخمی جبکہ ایک کو اغواء کیے جانے کی اطلاعات ہیں ۔

واقعے کے بعد پورے علاقے میں سخت خوف و حراس پھیل گیا تاہم پولیس نے جاے وقوع پر پہنچ گئی اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article