کوئٹہ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے نیو سریاب کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگئے ۔

واقعہ کے بعدڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے نعشیں ہسپتال منتقل کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ نیو سریاب کے علاقے میں تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار عزیز احمد سکنہ برمہ ہوٹل اور ابوبکر سکنہ مچھ ہلاک ہوگئے ۔

حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی اور ٹرک قبضے میں لیکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article