قلات: نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں نیشنل ہائی وے پر ایک ٹریفک حادثےمیں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق قلات میں نیشنل ہائی وے پر آغا جان ہوٹل کے قریب ٹوڈی کار اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کے مطابق حادثے میں یعقوب شاہ سکنہ چمن ہلاک جبکہ جمعہ خان سکنہ چمن شدید زخمی ہوا۔

زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article