یونائیٹڈ بلوچ آرمی( یو بی اے) کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں ہرنائی میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان کے مطابق یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے آج صبح تقریباً 9:00 بجے کے قریب ہرنائی کے علاقے سپین تنگی دلوجال کے مقام پر قابض پاکستانی آرمی کے 2 گاڑیوں پہ مشتمل قافلے کو خود کار ہتھیاروں سے اس وقت گھات لگا کر حملے کا نشانہ بنایا جب وہ کچھ عرصہ قبل خالی کی گئی اپنی پوسٹوں کی جانب دوبارہ پیش قدمی کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد اہلکار زخمی ہوئے ۔
بیان میں کہا گیا کہ حملے کے بعد دونوں جانب شدید جھڑپ شروع ہوگئی، جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد فوجی دستوں نے پسپائی اختیار کی اور واپس چلے گئے۔
اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے ۔
ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گے۔