بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی تحصیل پسنی میں کوسٹل ہائی وے پر ماکولا کے قریب بس اور دو پک اَپ گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں2 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں سمیت ہلاک افراد کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت صغیر احمد ولد غفور، سکنہ تربت اور امجد ولد استاد واحد میانداد، سکنہ بنگلہ بازار پسنی کے نام سے ہوئی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔