مغربی بلوچستان کے سکیورٹی حکام نے پیر کو رات گئے یہ دعویٰ کیا کہ ’امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ قرار دیے جانے والے ’تکفیری (شدت پسند) گروہوں‘ سے وابستہ تین منظم اور فعال ٹھکانوں کو شناخت کے بعد انھیں سرحدی علاقوں میں نشانہ بنایا گیا۔‘
حکام کے مطابق ان سیلوں کے ارکان کو سرحد میں داخل ہوتے ہی سکیورٹی فورسز نے روک لیا اور کارروائی کے نتیجے میں انھیں کسی بھی آپریشن سے قبل ہی غیر مؤثر بنا دیا گیا۔
ان افراد کی شناخت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم ایران کے اندر خبر رساں اداروں، جن میں سرکاری خبر رساں ادارہ ارنا بھی شامل ہے، نے خطے میں ایرانی فورسز کی ایک کارروائی کی معلوم ہونے والی ویڈیو جاری کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔