مستونگ میں دھماکہ، آواران میں فوجی پوسٹ پر بم حملہ، 2 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے اضلاع مستونگ اور آواران سے دھماکوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے پیراندار میں قائم پاکستانی فوج کے ایک پہاڑی مورچے کو اندر نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اس بم دھماکے کے نتیجے میں مورچے میں موجود 2 فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے فوج کو پہاڑی مورچے سے اپنے دو ہلاک اہلکاروں کی لاشیں نیچے اتارتے ہوئے دیکھا۔

دوسری جانب ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں ایک شدید اور زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ دھماکے کی شدت سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم، دھماکے کی دقیق نوعیت، ہدف اور ممکنہ جانی و مالی نقصان کے حوالے سے تاحال حتمی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

دونوں واقعات کے بعد متعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article