ایران کے مقامی میڈیا کے مطابق مغربی بلوچستان میں مسلح مخالفین کے ایک گروپ کے ساتھ جھڑپ کے بعد ان کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ زاہدان کے علاقے کورین میں پیش آیا۔
حملے میں ہلاک ہونے والے دونوں اہلکاروں کا تعلق ’شہید میر حسینی بیس‘ سے تھا، جومغربی بلوچستان( سیستان و بلوچستان) میں پاسدارانِ انقلاب کی بری افواج کا ایک اڈہ ہے۔
مغربی بلوچستان کے گورنر کے دفتر برائے سکیورٹی و قانون نافذ کرنے والے امور کے نائب سربراہ نے بتایا کہ ’دونوں اہلکار بسیج کے لیے امدادی سامان اور خوراک لے جانے والی گاڑی پر حملے کے دوران ہلاک ہوئے۔‘
مغربی بلوچستان طویل عرصے سے ایرانی حکومت کے لیے سکیورٹی کے اعتبار سے ایک مشکل ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔