حب کے سینئر سول جج علی بیگ لاپتہ، پولیس کا سرچ آپریشن شروع

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور قائم ریاستی کنٹرول پر شدید سوالات کے درمیان حب کے سینئر سول جج علی بیگ کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حب کے سینئر سول ججعلی بیگ قلات سے سوراب اپنے گھر جاتے ہوئے اچانک لاپتہ ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق سفر کے دوران جج صاحب کا اپنے اہل خانہ سے اچانک رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے ان کے ٹھکانے اور سراغ لگانے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

واقعے کے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود تاحال کسی بھی مسلح تنظیم یا فریق نے جج کو حراست میں لینے یا اغوا کی باضابطہ ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

قومی شاہراہ سے سینئر جج جیسے اہم عدالتی عہدیدار کے پراسرار طور پر غائب ہونے کے واقعے نے بلوچستان بھر میں سیکیورٹی کے سنگین بحران کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔

سیاسی و مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ریاستی سیکیورٹی مشینری کی مؤثر رٹ ناپید ہو چکی ہے اور انتظامی کنٹرول کاائرہ کار محدود ہوتا جا رہا ہے، جبکہ دوسری جانب مرکزی شاہراہوں اور ضلعی حدود میں بلوچ آزادی پسند تنظیموں کے تحرک اور اثرو رسوخ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article