بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کوسٹل ہائی وے کے قریب پاکستانی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکہ اس وقت ہوا جب فوج کی بکتر بند گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی۔
دھماکے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان کا قوی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم ہلاک یا زخمی ہونے والے اہلکاروں کی دقیق تعداد اور گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی نوعیت کے بارے میں اب تک باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی گھیرا بندی کر کے ناکہ بندی سخت کر دی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔