چاغی میں فائرنگ سے قبائلی شخص ہلاک، نوشکی سے پٹواری سمیت دو افراد اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے چاغی اور نوشکی میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک قبائلی شخص ہلاک ہو گیا ہے ، جبکہ دوسرے واقعے میں ایک سرکاری اہلکار سمیت 2 افراد کو گاڑی سمیت اغوا کر لیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ضلع چاغی کے اہم تجارتی مرکز چاغی بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے معروف قبائلی شخص ملک کریم داد محمد حسنی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

قتل کی وجوہات اور پس پردہ محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے ہیں، جبکہ مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب ضلع نوشکی کے علاقے احمد وال سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک کارروائی کے دوران پٹواری عبدالحکیم جمالدینی اور ہنزالا نامی شخص کو ان کی گاڑی سمیت تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article