بلوچستان کے نوشکی کے علاقے کیشنگی میں سیندک پراجیکٹ کی گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایاجبکہ نوشکی بازار میں ایس ایچ او سٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
نوشکی کے علاقے کیشنگی کے مقام پر مسلح افراد نے سیندک منصوبے کے گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا۔
تین روز پہلے یکم ستمبر کو نوشکی کے علاقے کیشنگی کے مقام پر صبح کے وقت بلوچ عسکری تنظیم نے گھات لگا کر سیندک پروجیکٹ کے گاڑیوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق حملے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ تفتان شاہراہ پر روزانہ معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر حملے ہوتے رہتے ہیں۔
نوشکی میں ایک اور واقعہ میں نوشکی بازار میں جمعہ کے دوپہر انام بوستان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایس ایچ او سٹی غلام محی الدین پرکانی عرف نشیب پر حملہ کیا ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے محافظوں کے ہمراہ انام بوستان روڈسے گزر رہے تھے۔
مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سٹی کے محافظ پولیس سپائی محمد ناصر ہلاک ہوئے۔
واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
ہلاک پولیس اہلکار کے نعش کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کرنے کے بعد پولیس نے علاقےکی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔